ابان نام کا مطلب
سوال
ابان کا مطلب؟
جواب
"ابان" نام كا معنی ہیں: برائی یا اچھائی بیان کرنے والا،لکڑی کی گرہ ، نقش قدم پر چلنا وغیرہ ،معنی سے قطع نظر یہ کئی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا نام تھا۔اس لیے یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
کتاب العین میں ہے:
"أبن: أبان: اسم رجل وجبل. ويقال: فلان يؤبن بخير وبشر، أي: يزن به، فهو مأبون. ويقال: لا يؤبن إلا في الشر. والأبنة: عقدة في العصا، وجمعها: أبن."
(ج8،ص383،ط؛مکتبۃ الہلال)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144410101796
تاریخ18-05-2023

