بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تقویٰ نام رکھنا

سوال

میری بیٹی کا نام ”تقویٰ“ ہے، کیا نام رکھنا جائز ہے؟ برائے مہربانی اس کا معنیٰ بھی بتائیں، میری بیٹی کے اندر خوف اور ڈر رہتا ہے۔


جواب

"تقویٰ"  کے لغوی  معنی ہیں : ڈرنا ،  بچنا،اور پارسائی،  یعنی کسی ایسی چیز سے بچنا جس سے نقصان کا اندیشہ ہو۔ اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے۔ البتہ "تقوی"  اپنے  اصطلاحی اور مفہومی لحاظ سے شریعت کی ایک اصطلاح ہے،  اور ناموں کے لیے اس کا استعمال نہیں ہے، اس لیے بہتر یہ ہے بچی کا نام صحابیات، تابعات  ، نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر یا اچھے بامعنی نام پر رکھے جائیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144410101420
تاریخ14-05-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں