بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

القیہ نام کے معنی

سوال

’القیہ‘ نام کے کیا معنی ہیں؟ مع دلیل بیان کریں۔

جواب

’’القیہ‘‘ نام کے معنی  عربی لغت میں دلیل اور پہیلی کے ہیں جو کہ (لوگوں کو )دی جاتی ہیں ،لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں ،بلکہ انبیاء علیھم السلام ،حضرات صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنھم وعنھن کے ناموں پر نام رکھنا بہتر ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(الألقية) ما ألقي من الأحاجي والألغاز ويقال ألقيت عليه ‌ألقية وألقيت إليه ‌ألقية كلمة معاياة ليستخرجها والنازلة من نوازل الدهر."

(باب اللام ،ج:2،ص:836،ط:دار الدعوۃ)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144410101260
تاریخ12-05-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں