بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چار بیٹوں اور چار بیٹیوں میں میراث کی تقسیم

سوال

چھ مرلہ ڈبل سٹوری مکان،والد اور والدہ کی فوتگی کے بعد، چار بھائیوں اور چار بہنوں میں کیسے تقسیم ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں میت کے حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیز وتکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد،اگر میت پر کوئی قرضہ ہو تو اس کو کُل مال سے منہا کرنے کے بعد،اگر میت نے کوئی جائز وصیت کی ہو،تو اس کوایک تہائی مال سے نافذ کرنے کے بعد،(جب کہ مرحومین  کے والدین، ان کی وفات کے وقت حیات نہ ہوں )کُل12حصوں میں ،تقسیم کرکے،2،2 حصے کرکے ہر ایک بھائی کو،اور ایک،ایک حصہ کرکے ہر ایک بہن کو ملے گا،صورتِ تقسیم یہ ہوگی:

مسئلہ:12

بیٹا بیٹا بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی
2 2 2 2 1 1 1 1

یعنی 100 فیصد میں سے16.66 فیصد کرکے ہر ایک بھائی کو،اور8.33فیصد کرکے ہر ایک بہن کو ملے گا۔

فقط واللہ  اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144410100959
تاریخ09-05-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں