بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سناول نام رکھنا

سوال

"سناول "  نام کا معنی کیا ہے؟

جواب

تلاش كے باوجود  سناول كا معني نهيں  ملا ، لہذا سائل  کوچاہیے   انبیاء عليهم السلام  یا   صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام  یاکوئی بھی بامعنی نام رکھ لے ،  فقہاءِ کرام فرماتے ہیں کہ ایسا نام رکھنا جو اللہ نے اپنے بندوں کا نہیں لیا اور نہ اس کو رسول اللہ ﷺ نے ذکر کیا اور نہ اس کو مسلمانوں نے استعمال کیا ہو یعنی مسلمانوں کا اس نام کے رکھنے کا تعارف نہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ ایسا نام نہ رکھا جائے، یا  اسلامی نام کے حولے سے  ہماری  ویب پر وزٹ کریں ۔ 

فتاوی عالمگیری میں ہے :

"وفي الفتاوى: التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط".

(کتاب الکراہیۃ ، 362/5،المطبعۃ الكبرى الأميریہ ببولاق مصر)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144410100894
تاریخ08-05-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں