بچی کا نام کہف رکھ سکتے ہیں
سوال
کیا بچی کا نام کہف رکھ سکتے ہیں؟
جواب
کہف کا مطلب ہے:پہاڑ میں تراشا ہوا گھر، پہاڑ کا بڑا غار( غار چھوٹا ہوتا ہے اور کہف اس سے زیادہ وسیع ہوتا ہے)،یہ نام رکھنا درست ہے،البتہ اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے رکھا جائے تو باعث برکت ہونے کے ساتھ ساتھ افضل بھی ہے۔
"المعجم الوسيط" میں ہے:
''(الكهف ): البيت المنقور في الجبل أو كالغار في الجبل الا أنه واسع.''
(باب الكاف ، ص:803، ط:دار الدعوة )
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

