حفیظ اللہ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم
سوال
حفيظ الله نام كا كيا معنى ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"حفیظ" اللہ تعالیٰ کا صفتی نام ہے اور اسمائے حسنی سےماخوذ ہے، بمعنی: محافظ، ذمہ دار، امین، یہ نام اکیلے (یعنی صرف حفیظ) بھی رکھا جا سکتا ہے، اور "حفیظ اللہ" نام رکھنا بھی درست ہے اور اس کا مطلب ہے: اللہ تعالٰی کی حدود کا پاسبان؛ لہذا یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔
القاموس الوحید میں ہے:
"الحفیظ: (1)اللہ جلّ شانہٗ کی صفات میں سے ایک صفت، (2)امین۔ (3)محافظ، ذمہ دار۔ (4)حدودِ خداوندی کا پاسبان۔"
(القاموس الوحید ، ص :۳۵۶،ط :ادارہ اسلامیات لاہور)،(طبقات الحنفيۃ، ج:۱، ص:۸، ط:میر محمد کتب خانہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

