ڈاڑھی کے لیے تیل استعمال کرنے کا حکم
سوال
میری ڈاڑھی ابھی صرف سامنے کی آتی ہے، ڈاڑھی کے بال اگانے کے لیے کسی تیل کا استعمال کرنا کیسا ہے؟ جب کہ اس میں کوئی حرام اشیاء نہ ہو، آج کل بازار میں بہت تیل آ رہے ہیں ،کیا اس کا استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں ڈاڑھی کے لیے تیل استعمال کرنا جائز ہے، بشرط یہ کہ اس میں کوئی ناپاک چیز شامل نہ ہو۔
الدر المختار میں ہے :
"والمباح ما أجيز للمكلفين فعله وتركه بلا استحقاق ثواب وعقاب".
(كتاب الحظر والاباحة،6/ 336، ط:سعيد)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

