بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آئیلن /معراف نام رکھنا

سوال

 بیٹیوں کے نام معراف ،آئلن نام رکھنا کیسا ہے معنی کے اعتبار سے؟

جواب

ترکی زبان میں چاند کے گرد روشنی کے ہالہ کو ’’آیلین‘‘ کہتے ہیں،  ترکی زبان کے  مذکورہ معنی کے اعتبار سے ’’آیلین‘‘ نام رکھ سکتے ہیں،  "معراف" یہ عربی زبان کا لفظ ہے اس کی اصل "عرف" ہے ،جس کا معنی پہچان /شہرت کے آتے ہیں ،معنی کے اعتبار سے نام رکھ سکتے ہیں ،تاہم صحابیات رضوان اللہ  علیہن  کے اسماء میں سے یا کوئی اچھا با معنی نام رکھنا بہتر  اور  باعث برکت  ہوگا۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144410100340
تاریخ01-05-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں