بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نفاس کی مدت کے درمیان خون آنے اور بند ہونے سے وہ خون نفاس کا ہی شمار ہوگا

سوال

میری بیوی کا بچہ پیدا ہوا ہے ، 20 دن ہوگئے، 2 دن خون آتا   ہے اور 2 دن نہیں آتا ، تو کیا میں   جماع کر سکتا ہوں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر یہ خون چالیس دن کے اندر اندر بند ہوجائےتو یہ نفاس کا شمار ہوگا درمیان میں جو دو دن خون نہیں آتا  وہ بھی نفاس ہی میں شمار ہوں گے، اس دوران نماز پڑھنا روزہ رکھنا اور جماع کرنا جائز نہیں ہے۔

حاشية رد المحتار على الدر المختار  میں ہے:

"لأن من أصل الإمام أن الدم إذا كان في الأربعين فالطهر المتخلل لايفصل طال أو قصر حتى لو رأت ساعةً دماً وأربعين إلا ساعتين طهراً ثم ساعةً دماً كان الأربعون كلها نفاساً، وعليه الفتوى".

(‌‌‌‌كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1، ص:299، ط:دار الفكر)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144409101591
تاریخ10-04-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں