حلال جانوروں کی آنکھ کھانا
سوال
حلال جانور اور مچھلی کی آنکھ کھانا کیسا ہے؟
جواب
عام طور پر انسانی طبیعت حلال جانوروں کی آنکھ کو کھانا پسندید نہیں کرتی ،لیکن شریعت نے حلال جانوروں کی صرف سات اشیاء کو حرام قرار دیا ہے،ان سات اشیاء میں حلال جانوروں کی آنکھ شامل نہیں،اس لیے اگر کوئی کھالے تو کوئی حرج نہیں ہے،مچھلی اور دیگر حلال جانورں کا حکم یکساں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"[تتمة] ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول سبعة: الدم المسفوح والذكر والأنثيان والقبل والغدة والمثانة والمرارة بدائع."
(کتاب الذبائح،ج6،ص311،ط؛سعید )
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

