شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے سر سے لے کر پاؤں تک مرغی گھما کر صدقہ کرنے کی رسم
سوال
شادی بیاہ کے موقعوں پر گھر میں داخل ہونے سے پہلے دلہا، دلہن کے اوپر سر سے پیر تک مرغی وغیرہ واری جاتی ہے کیا یہ عمل ازروئے شرع جائز ہے ؟
جواب
صورت مسئولہ میں شادی بیاہ کے موقع پر دلہا دلہن کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے ان کے سر سے لے کر پاؤں تک مرغی گھما کر صدقہ کرنا یہ محض ایک لایعنی رسم ہےاور شریعت کے اصولوں کے خلاف ہےلہذا اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔(اصلاح الرسوم ص:۷۸ ط:دارالاشاعت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144409101552
تاریخ09-04-2023

