بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سونا نصاب زکات سے کم ہو اور اس کے ساتھ چاندی بھی تو زکات واجب ہے یا نہیں؟

سوال

میرے پاس 3تولہ سونا اور 3 تولہ چاندی ہے۔ جبکہ میرے اوپر 40 ہزار قرض ہے، یاد رہے کہ میں ایک تنخواہ دار ملازم ہو تو اس صورت میں زکوة فرض ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے پاس چوں کہ 3تولہ سونے کے ساتھ 3تولہ چاندی بھی ہے،تو ان پر سال گذرنے کے بعد سونے اور چاندی کی مجموعی قیمت سے40ہزار قرض کو منہا کیا جائے اور بقیہ رقم  کی  ڈھائی فیصد کے حساب سےزکات  ادا کردی  جائے۔بہرحال قرض کی رقم منہاکرکے باقی رقم پر  زکوۃ کی ادائیگی آپ پر واجب ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و قيمة العرض للتجارة تضم إلى الثمنين؛لأن الكل للتجارة وضعا و جعلا و يضم الذهب إلى الفضة و عكسه بجامع الثمنية قيمة."

(كتاب الزكات، باب زكات المال، ج:٢، ص:٢٠٣، ط:سعيد)

مبسوط سرخسی میں ہے:

"(قال:) والحلي عندنا نصاب للزكاة سواء كان للرجال أو للنساء مصوغا صياغة تحل أو لا تحلوإن كان له عشرة مثاقيل ذهب ومائة درهم ضم أحدهما إلى الآخر في تكميل النصاب عندنا."

(كتاب الزكات، باب زكات المال، ج:2، ص:257، ط:دار الكتب العلمية بيروت)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144409101510
تاریخ09-04-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں