بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں خون دینے کا شرعی حکم

سوال

 روزے کی حالت میں خون دینے کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزہ کے دوران اگر کسی مریض کو خون دینے کی ضرورت ہو تو خون دینا جائز ہے ، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ اتنا خون دینا مکروہ ہے جس سے روزے دار کو کم زوری  لاحق ہو جائے،  تاہم اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ولا بأس بالحجامة إن أمن على نفسه الضعف، أما إذا خاف فإنه يكره وينبغي له أن يؤخر إلى وقت الغروب".  

(كتاب الصوم، الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره."1/199-200، ط: رشيدية) 

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144409101442
تاریخ07-04-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں