روزے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو کیا حکم ہے
سوال
روزے میں دن کو سونے سے احتلام ہو جائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب
روزہ دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدممکن ہوغسل کرلے ، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے ،تاکہ روزے کا زیادہ سے زیادہ وقت پاکی میں گزرے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
''(أو احتلم أو أنزل بنظر)۔۔۔۔۔۔ (لم يفطر)، جواب الشرط''.
(الدر المختار مع رد المحتار،کتاب الصوم ،2/ 396ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144409101116
تاریخ03-04-2023

