بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں بوس و کنار کی وجہ سے انزال ہوجاۓ تو کیا حکم ہے؟

سوال

 روزے کی حالات میں بیوی سے بوس و کنار کرتے ہوئے اگر غیر ارادی اور غیر اختیاری احتلام  (انزال) ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

واضح رہےکہ روزے کی حالت میں بوس و کنار  کرنے کی وجہ سے اگر کسی شخص کا انزال ہوجاۓ تو روزہ فاسد (ٹوٹ) ہوجاۓ گا، صرف قضا لازم ہوگی۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"‌و إذا ‌قبل ‌امرأته، و أنزل فسد صومه من غير كفارة كذا في المحيط."

(كتاب الصوم،النوع الأول ما يوجب القضاء دون الكفارة،204/1،ط:سعيد)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144409100966
تاریخ02-04-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں