حادیہ نام رکھنا
سوال
حادیہ نام رکھا چاہیے؟
جواب
لغت عربی میں "حادی" اونٹ بان کو کہتے ہیں، "حادیہ" اس کی مؤنث ہے، اسی طرح ایک مخصوص ستارہ کو بھی ’’حادی‘‘ کہتے ہیں، نیز اس کا ایک معنی ایک (عدد) بھی آتاہے، لہذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں، لہذا لڑکی کے لیے صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا بہتر ہے یا عمدہ معانی کے اسماء میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے، ’’حادیہ‘‘ کے بجائے ’’ہادیہ‘‘ (یعنی ح کے بجائے ہ کے ساتھ) نام رکھا جاسکتاہے، اس کا معنی ہے: راہ نمائی کرنے والی،نیز جامعہ کی ویب سائٹ پر ناموں کی فہرست حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے وہاں سے دیکھ کر بھی نام رکھ سکتے ہیں۔
معجم الوسیط میں ہے:
"(الحادي) الذي يسوق الإبل بالحداء (ج) حداة وحادي النجم الدبران ومقلوب الواحد."
(باب الحاء جلد 1 ص: 162 ط: دارالدعوۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

