بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا عورت روزے کی حالت میں زیر ناف بال بنا سکتی ہے؟

سوال

کیا عورت روزے کی حالت میں زیر ناف بال بنا سکتی ہے کریم سے یا نہیں؟

جواب

روزہ کی حالت میں مرد اور عورت کے لیے زیر ناف بال صاف کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،کیونکہ یہ روزے کے منافی نہیں ؛لہذا صورت مسئولہ میں عورت  کریم  وغیرہ کے ذریعے  بال صاف کرسکتی ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

''(هو ترك الأكل و الشرب و الجماع من الصبح الى الغروب بنية من أهله) اى الصوم في الشرع الإمساك عن المفطرات الثلاث حقيقة او حكما في وقت مخصوص من شخص مخصوص مع النية".

(كتاب الصوم، ج: 2، ص: 452، ط: دار الكتب العلمية)

فقط و الله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144409100797
تاریخ30-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں