بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علیزہ یا الیزہ نام کا معنی

سوال

علیزہ یا الیزہ نام کا مطلب؟

جواب

’’الیزہ‘‘  عربی زبان کے مادہ ’’الز‘‘  سے ماخوذ ہے جس  کے معنیٰ :بے چین و مضطرب کے ہیں ۔

’’علیزه‘‘    کا لفظ بعینہ نہیں مل سکا،  البتہ ’’علز‘‘  کے معنی عربی میں: گھبرانے ، ڈرنے، اور مائل ہونے کے  ہیں،لہٰذا یہ دونوں نام معنوی لحاظ سے اچھے نہیں ۔نام رکھنے کے سلسلہ میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ  لڑکی کا نام ازواج مطہرات،صحابیا ت رضی اللہ عنہن  یا کسی نیک خاتون کے نام پر رکھا جائے۔ ہماری ویب سائٹ پہ بھی اسلام ناموں کے سیکشن میں جا کر نام تلاش کئے جا سکتے ہیں۔

تاج العروس من جواهر القاموسم میں ہے:

"علز  العلز ، محركة : قلق وخفة وهلع وضجر واضطراب وشبه رعدة يصيب المريض والأسير."

 (ج: 15، ص: 242، ط: دارالهداية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144409100755
تاریخ30-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں