بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں مذی یا ودی نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا

سوال

اگر کسی شخص نے روزہ کی حالت میں لڑکی سے بات کی اور   مذی یا  ودی نکل آئی تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

جواب

مذی  یا ودی کے  نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، نیز غسل بھی فرض نہیں ہوتا، صرف وضو ٹوٹتا ہے، اور جسم یا کپڑوں پر  جہاں مذی  یا ودی لگے اسے پاک کرنا ضروری ہوتاہے۔

البتہ یہ واضح رہے کہ آدمی  اپنی بیوی کے ساتھ تو پیار محبت کی باتیں کر سکتا ہے ،لیکن کسی اجنبی اور غیر محرم لڑکی اور خاتون کے ساتھ پیار محبت کی باتیں کرنا ناجائز اور حرام ہے ۔

فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

"مسّ الصائم امرأته وأمذى  لايفسد صومه."

( كتاب الصوم، الفصل الرابع في ما يفسد الصوم وما لايفسد الصوم، 2/ 281، ط: قديمي كراتشي)

فقط وللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144409100673
تاریخ30-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں