بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرض اور سونے میں زکات

سوال

 تیرا تولہ سونا ہےاور اس میں سے کچھ رقم قرض بھی دینا ہے؟ زکات کی ادائیگی کیسے کریں؟

جواب

صورت مسئولہ میں تیرہ تولہ سونا (اور اس کے علاوہ جو دیگر اموال زکاۃ موجود ہوں،اس  ) کی قیمت میں سے قرض  کی رقم منہا کرکے اگر نصاب کی بقدر باقی رہے تو  بقیہ مال کی ڈھائی فیصد زکاۃ ادا کی جائے گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول؛ لحولانه عليه (تام) ... (فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد)".

(رد المحتار، ‌‌كتاب الزكاة، 2/ 259، ط: سعيد)

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144409100470
تاریخ28-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں