نوکری اور تلاش رزق کی دعا
سوال
نوکری اور تلاش رزق کی دعا بتا دیں۔
جواب
رزقِ حلال کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ جائز حدود میں رہتے ہوئے اس کے حصول کی سعی بھی واجب ہے، لہٰذا آپ مناسب مواقع کی تلاش جاری رکھیے، اور حتی الوسع محنت بھی کیجیے، اور اس کے ساتھ ساتھ پانچ وقت باجماعت نماز کا اہتمام کیجیے، استغفار کی کثرت اور ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کیجیے:
"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ" ۔
اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیجیے:
"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ" .
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

