ایک روزے کا فدیہ کتنے روپے ہے؟
سوال
ایک روزے کا فدیہ کتنے روپے ہے؟
جواب
ایک روزے کا فدیہ صدقۂ فطر کے برابر ہے اور صدقۂ فطر کی مقدار (مؤرخہ 5 رمضان1444ھ بمطابق 27 مارچ 2023ء کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق) 250 روپےہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144408102655
تاریخ22-03-2023

