بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کی رقم الگ کرکے اس کی جگہ دوسرا نوٹ دینا

سوال

اگر کسی نے صدقے کے سو روپے ایک جیب میں رکھے اور پھر دوسرے جیب سے سو روپے صدقہ دیا تو کیا صدقہ ہوجائے گا ؟

جواب

واضح رہے کہ  صدقے کی رقم جب تک کسی مستحق  کو نہ دی جائے، دینے والے کی ملکیت سے خارج نہیں ہوتی ؛ لہٰذا اگر کوئی   صدقے کی نیت سے  سو روپے  الگ نکال کر جیب میں  رکھ دے   اور دوسرے جیب سے سو روپے صدقہ کردے تو صدقہ ادا ہوجائے گا ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"ولا يخرج عن ‌العهدة ‌بالعزل بل بالأداء للفقراء 

(قوله: ولا يخرج عن ‌العهدة ‌بالعزل) فلو ضاعت لا تسقط عنه الزكاة ولو مات كانت ميراثا عنه، بخلاف ما إذا ضاعت في يد الساعي لأن يده كيد الفقراء بحر عن المحيط".

(کتاب الزکات،ج:2،ص:270،سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408102525
تاریخ21-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں