لڑکے کا نام ادیان رکھنا
سوال
میرا ایک لڑکا پیدا ہوا،میری ماں اس کا نام ادیان رکھنا چاہتی ہیں، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟
جواب
’’اَدیان‘‘ دِین کی جمع ہے، جس کے مختلف معانی ہیں، مثلاً مذہب، ہر وہ طریقہ جس کے ذریعہ اللّٰہ کی عبادت کی جائے، ملت، شریعت، اسلام، دل سے اعتقاد ، زبان سے اقرار، بدلہ۔ مذکورہ نام غلط تو نہیں، البتہ بہتر یہ ہے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام پر نام رکھاجائے تو باعثِ برکت ہوگا۔
المعجم الوسيط میں ہے:
''الدين الديانة - اسم لجميع ما يعبد به الله و الملة و الاسلام الاعتقاد بالجنان و الاقرار باللسان.''
(باب الدال، ص:307، ط: دار الدعوة)
فقط و الله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

