بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مشہور بات کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم جب گھر میں داخل ہوتے تو مسکراتے ہوے تشریف لاتے کی تحقیق

سوال

آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں داخل ہوتے تو مسکراتے ہوئے تشریف لاتے، ایسی کوئی حدیث شریف موجود ہے ؟

جواب

کافی تلاش کے باوجود ہمیں  ایسی کوئی روایت نہیں مل سکی ، جس میں اس بات کی وضاحت ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں داخل ہوتے تو مسکراتے ہوئے داخل ہوتے ، لہذا جب تک کسی مستند حدیث سے اس کا ثبوت نہ ہوجائے ،  اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے گریز کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408102462
تاریخ21-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں