صدقہ فطر ادا کے وقت نیت کافی بتانا ضروری نہیں ہے
سوال
فدیہ دیتے وقت کیا فدیہ کا بتانا لازم ہے یا نیت کرکے کسی مستحق کو دے سکتے ہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں صدقہ فطریا فدیہ ایک عبادت ہے، جس کی ادائیگی کے لیے ادا کرنے سے قبل، یا ادا کرتے وقت نیت ضروری ہے۔مستحق کو بتانا ضروری نہیں ہے۔ بلکہ اس کا مستحق ہونا ضروری ہے، نیز بتانے میں عزت نفس بھی مجروح ہوتی ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وإذا دفع إلى الفقير بلا نية ثم نواه عن الزكاة فإن كان المال قائما في يد الفقير أجزأه، وإلا فلا،كذا في معراج الدراية والزاهدي والبحر الرائق والعيني وشرح الهداية.
"(كتاب الزكاة، الباب الأول في تفسيرها وصفتها وشرائطها،ج: ١، صفحہ:١٧١، ط: دار الفكر )
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

