قسطوں پر زکات اداکرنے سے زکات کا حکم
سوال
کیا قسطوں میں زکات اداکرسکتے ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر کسی شخص پر زکات واجب ہوچکی ہو،اب اگر وہ اپنی زکات کو قسط وار اداکرےتو شرعاًایساکرنادرست ہے،یک مشت اداکرناضروری نہیں۔
"ردالمحتار"میں ہے:
"(وشرط صحة أدائها نية مقارنة له) أي للأداء (ولو) كانت المقارنة (حكمًا) ... (أو مقارنة بعزل ما وجب) كله أو بعضه، ولايخرج عن العهدة بالعزل بل بالأداء للفقراء."
(كتاب الزكاة، ج:2، ص:268، ط:سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144408102410
تاریخ20-03-2023

