بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا عورت بلیڈ یا ریزر استعمال کرسکتی ہے؟

سوال

عورت بلیڈ یا ریزر استعمال کرسکتی ہے؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ مردوں کے لیے غیر ضروری  بال استرے وغیرہ سے صاف کرنا اور عورتوں کے لیے اکھاڑنا افضل ہے، لیکن اگر عورت کوغیر ضروری بالوں کے  اکھاڑنے میں تکلیف ہو، تو اس کے لیے بلیڈ یا ریزر استعمال کرنے سے بہتر کریم، پاوٴڈر وغیرہ سے بال صاف کرنا ہے،لیکن بلا عذر  بلیڈ کا استعمال بہتر نہیں ،  البتہ نفسِ سنت مطلقاً بال صاف کرنے سے حاصل ہوجائے گی، چاہے کسی بھی طرح بال صاف کیے جائیں۔

حاشیۃ الطحاوی میں ہے:

"قال الطحطاوي: والسنة في حلق العانة أن یکون بالموسی؛ لأنه یقوي، وأصل السنة یتأدی بکل مزیل؛ لحصول المقصود وهو النظافة، وقال النووي: الأولی في حقه الحلق، وفي حقها: النتف، والإبط أولی فیه النتف؛ لورود الخبر."

(کتاب الصلاة، باب الجمعة، ص: 527، ط: دار الكتب العلمية)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"والسنة في عانة المرأة النتف، وقال قبیله عن الهندیة: ولو عالج بالنورة، یجوز."

(کتاب الحظر والإباحة، ج: 6، ص: 406، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408102389
تاریخ20-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں