بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچی کے لیے اریشفا، یا عریشفا نام رکھنا

سوال

بچی کے لیے "اریشفا" یا "عریشفا" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

تلاش کے باوجود "اریشفا" یا "عریشفا" کا معنی کسی معتبر لغت میں نہیں مل سکا، لہٰذا اس کے بجائے بچی کے لیے ازواجِ مطہرات، دیگر صحابیات  یا تابعات رضوان اللہ علیہن کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، یا عمدہ معانی والے دیگر ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے، نیز ہمارے  جامعہ کے ویب سائٹ پر  اسلامی نام موجود ہیں، اُن میں سے بھی کوئی نام منتخب کرسکتے ہیں ، اس کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔

اسلامی نام

سننِ ابی داود میں ہے:

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم."

(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، 303/7، ط: دار الرسالة العالمية)

ترجمہ:"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ: تم قیامت کے دن اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے،لہٰذا تم  اپنے (بچوں کے) اچھے اچھے نام رکھو۔"

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408102130
تاریخ18-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں