بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جس عورت سے زنا کیا ہو، کیا اسی سے نکاح ہوسکتا ہے؟

سوال

ایک مرد نے ایک رات کسی عورت سے زنا کیاہو،کیا وہ اسی رات اس عورت سے نکاح کرسکتا ہے؟

جواب

زنا کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے زانی (زنا کرنے والے مرد) اور مزنیہ (جس عورت سے زنا کیا گیا ہے) دونوں پر توبہ واستغفار لازم ہے، تاہم اگر دونوں نکاح کرنا چاہیں تو شرعی گواہوں کی موجودگی میں مہر مقرر کرنے کے ساتھ نکاح کرسکتے ہیں، اور گناہوں سے بچنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

"وفي مجموع النوازل إذا ‌تزوج ‌امرأة ‌قد ‌زنى هو بها وظهر بها حبل فالنكاح جائز عند الكل وله أن يطأها عند الكل وتستحق النفقة عند الكل، كذا في الذخيرة."

(كتاب النكاح، ج: 1، ص: 280، ط: رشيدية)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408102049
تاریخ17-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں