بیٹی کےلیے جنت ایمان رکھنا
سوال
"جنت ایمان" نام رکھنا بیٹی کے لیے کیسا ہے؟
جواب
بیٹی کے لیے "جنت ایمان"نام رکھنا جائز ہے، البتہ زیادہ بہتر یہ ہے کہ بیٹی کے لیے ازواجِ مطہرات، دیگر صحابیات رضوان اللہ عنہن ، تابعات رحمھن اللہ کے مبارک ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144408102039
تاریخ16-03-2023

