بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور میں عقیقہ کی نیت کرنا

سوال

قربانی کی گائے میں پانچ حصے عقیقہ اور دو حصے قربانی کر سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں،اب اگر اس میں پانچ حصوں میں عقیقے کی نیت اور دو میں قربانی کی نیت کی جائے تو ایساکرناشرعاًدرست ہے۔

"ردالمحتار"میں ہے:

"وشمل ما ‌لو ‌كانت ‌القربة ‌واجبة على الكل أو البعض اتفقت جهاتها أو لا: كأضحية وإحصار وجزاء صيد وحلق ومتعة وقران خلافا لزفر، لأن المقصود من الكل ‌القربة، وكذا ‌لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد ولم يذكر الوليمة."

(كتاب الأضحية، ج:6، ص:326، ط:سعيد)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408101792
تاریخ14-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں