نکاح کے بعد منگیتر سے فون پر بات کرنا
سوال
نکاح کے بعد منگیتر سے فون پر بات کرسکتے ہیں؟
جواب
باقاعدہ نکاح ہوجانے کے بعدعورت منگیتر نہیں بلکہ منکوحہ بن جاتی ہے، اور شوہر کا اپنی منکوحہ سے ملنا، اس سے باتیں کرنا شرعاً جائز ہے، البتہ باقاعدہ رخصتی سے پہلے تنہائی میں ملنا یا باتیں کرنا معیوب سمجھاجاتاہے، اس لیے اپنے خاندان و گھرانہ کے عرف کو سامنے رکھا جائے، بسااوقات یہ بڑے فساد کاذریعہ بن جاتاہے۔ اور کوئی شرعی مانع نہ ہو تو حتی الامکان جلد رخصتی کا اہتمام کیا جائے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(هو) عند الفقهاء (عقد يفيد ملك المتعة) أي حل استمتاع الرجل من امرأة لم يمنع من نكاحها مانع شرعي".
( کتاب النکاح، ج: 3،ص: 3، ط: سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

