بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اقامت میں غلطی کرنےسےنماز کاحکم

سوال

اگر امام کے  پیچھے ایک ہی مقتدی ہو اور وہ اقامت میں غلطی کر دے ،مثلا: "حي علی الصلاۃ"  اور   "حي علی الفلاح"  بھول جائے اور امام نماز پڑھا دے تو  اس نماز کا کیا حکم ہے ؟وہ نماز ہو جائے گی ؟

جواب

واضح رہےکہ اقامت  میں غلطی ہوجانے سےنمازہوجاتی ہے،البتہ اقامت کی سنت ادانہیں ہوتی ہے،اس لیےامام صاحب کوچاہیےتھاکہ اس کی تصحیح کرادیتےیاخودہی اقامت کہہ کرنماز شروع کردیتے،غرض کہ نمازہوگئی ہے،دوبارہ پڑھنےکی ضرورت نہیں ہے،کیوں کہ اقامت نماز سے خارج ہے، اور نماز کی شرائط میں سے بھی نہیں ہے، بلکہ باجماعت نماز سے پہلے اقامت دینا سنت ہے۔

" نور الإيضاح" میں ہے:

" الإقامة سنة مؤكدة للفرائض ولو منفردا أداء أو قضاء سفرا أو حضرا للرجال."

(باب الأذان، ص: 47، ط: المكتبة العصرية)

فقط و الله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408101510
تاریخ12-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں