بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دنبہ کی بائیں آنکھ میں سفید جھلی ہو، اس کی قربانی کا حکم

سوال

دنبہ کی بائیں آنکھ میں سفید جھلی موجود ہے، کیا اس کی قربانی جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر قربانی کے جانور کی کسی وجہ سے  اکثر بینائی چلی جائے تو اس کی قربانی جائز نہیں اور اگر اکثر بینائی باقی ہو تو اس کی قربانی جائز ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں  اگر   دنبہ کی آنکھ میں سفیدجھلی کی وجہ سے  آنکھ کی بینائی متاثر ہو اور  اس کے سبب آنکھ کی  اکثر بینائی چلی جائے تو اس کی قربانی جائز نہیں اور اگر آنکھ کی بینائی متاثر نہیں ہو رہی یا متاثر تو ہو رہی ہے مگر   اس کی  اکثر بینائی باقی  ہے،  تو اس کی قربانی  جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

" (لا) (بالعمياء والعوراء والعجفاء) المهزولة التي لا مخ في عظامها (والعرجاء التي لا تمشي إلى المنسك) أي المذبح، والمريضة البين مرضها (ومقطوع أكثر الأذن أو الذنب أو العين) أي التي ذهب أكثر نور عينها فأطلق القطع على الذهاب."

(کتاب الأضحیۃ، ج:6، ص:323، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408101464
تاریخ12-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں