بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرا ہوا چوہا آٹے میں نکل آئے تو آٹے کا استعمال کرسکتے ہیں

سوال

اگر آٹے میں مرا ہوا چوہا نکل آئے تو کیا کریں؟

جواب

اگرآٹے میں  مرا ہوا چوہا نکل آئے تو چوہا اور ارد گرد آٹے کو پھینک کر بقیہ آٹا استعمال کیا جاسکتا ہے، نیز اگر چوہےپر ظاہری نجاست لگی ہوئی ہو تو اپنے اندازہ سے متاثر شدہ آٹے کو  بھی پھینک دیا جائے۔

"فتاوی عالمگیریہ" میں ہے:

"الفأرة لو ماتت في السمن إن كان جامدا قور ما حوله ورمي به والباقي طاهر يؤكل وإن كان مائعا لم يؤكل وينتفع به من غير جهة الأكل مثل الاستصباح ودبغ الجلد ."

(كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة وأحكامها وفيه ثلاثة فصول،ج:1،ص:45،ط:دار الفكر)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408101286
تاریخ10-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں