بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ساس کے پاس بطورِ امانت رکھے ہوئے سونے کی زکوۃ کی ادائیگی کس پر لازم ہے؟

سوال

میری بیوی کی ملکیت میں سونا ہے جو  کافی سالوں سے میری امی کے پاس رکھا ہواہے،  تو اس کی زکوۃ دینا کس کے ذمہ داری ہے؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں اگر سونا سائل کی بیوی کی ملکیت ہے اور  سائل کی امی کے پاس بطورِ امانت ہے تو  سائل کی بیوی کے صاحبِ نصاب ہونے کی صورت میں اس کی زکوۃ کی ادائیگی سائل کی بیوی کے ذمہ لازم ہے ۔ البتہ اگر سائل کی والدہ اپنی بہو  کی اجازت سے سونے کی زکوۃ ادا کردے تو بھی زکوۃ ادا ہوجائے گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام)".

(کتاب الزکوۃ، ج:2، ص:259، ط:سعید)

وفیہ ایضاً:

"قال في البحر: ولو ‌تصدق عنه بأمره جاز".

(کتاب الزکوۃ، ج:2، ص:269، ط:سعید)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408101273
تاریخ10-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں