بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سوتے وقت وضو کا حکم

سوال

رسول ﷺ نے فرمایا رات کو باوضو ہو کر سویا کرو   ، کیا نماز عشاء کے وضو کے ساتھ سو سکتے ہیں یا پھر  سونے کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے؟

جواب

 نئے وضو کی ضرورت نہیں ، صرف  وضو کا ہونا  مسنون ہے چاہے عشاء کی   نماز کا ہو یا پھر عشاء کے نماز کے بعد دوبا رہ وضو  کیا ہو۔

شرح المسلم النووی میں ہے:

"56 :(2710)   إذا أخذت مضجعك فتوضأ وضو ءك للصلاة ثم إضطجع علی شقك الأیمن   .

(إحداھا):الوضوء عند إرادة النوم فإن کان متوضأ  کفاه ذالك الوضوء لأن المقصود النوم علي طھارة مخافة أن یموت فی لیلته و لیکون أصدق لرویاہ وأبعد من تلعب الشیطان به فی منامه و ترویعه إیاه."

(شرح المسلم للنووي، کتاب الذکر و الدعاء والتوبة والإستعفار، باب الدعاء و النوم،  ج:17  ص:27  ط: دار الکتب العلمیة)
فقط و اللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408101089
تاریخ09-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں