بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسبوق ثنا پڑھنا بھول جائے تو نماز کا حکم

سوال

اگر جماعت کی نماز میں دوسری یا تیسری رکعات میں شامل ہوں اور امام کے پہلے سلام پر کھڑے ہونے کے بعد ثناء پڑھنا بھول جائیں  اور سجدہ سہو کیے بغیر نماز ختم کردی تو کیا حکم ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص  نماز میں ثنا ءپڑھنا بھول جائے تو بغیر سجدہ سہو کے نماز ہو جائے گی، کیوں کہ ثنا پڑھنا  نماز کے واجبات میں سے نہیں ہے  بلکہ سنت ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي.

ولا يجب بترك التعوذ والبسملة في الأولى والثناء وتكبيرات الانتقالات".

(کتاب الصلاۃ،الباب الثانی عشر فی سجود السہو،ج:1،ص:126،دارالفکر)

وفيها أيضاّ:

"(سننها) رفع اليدين للتحريمة، ونشر أصابعه، وجهر الإمام بالتكبير، والثناء، والتعوذ، والتسمية، والتأمين سرا".

(کتاب الصلاۃ،الباب الرابع فی صفۃ الصلاۃ ،الفصل الثالث فی سنن الصلاۃ،ج:1،ص:72،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408100868
تاریخ07-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں