بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد شامی نام رکھنا

سوال

محمد شامی نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

"محمد" نام  رکھنے میں تو کوئی حرج نہیں،ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کابابرکت نام ہے،باقی چونکہ "شام" ایک ملک کا نام ہے اس لیے  اگر مسمی کا تعلق شام سے ہے تو محمد نام  کے ساتھ شامی کہنے اور لکھنے  میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

"سمّوا بإسمي، ولا تكنوا بكنيتي."

( کتاب الاداب، ج3،ص1682،ط: دار احیاء التراث العربی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408100858
تاریخ07-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں