زوجہ مفقود کا سابقہ نکاح فسخ کیے بغیر دوسری جگہ نکاح کا حکم
سوال
کسی بیوی کا شوہر لا پتہ ہو جائے کسی کو معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہے یا مر چکا ہے ایک دو سال بعد بیوی نے دوسری شادی کرلی پھر دو تین دن بعد شوہر گھر آ گیا تو اب بیوی کس کی ہوئی پہلے شوہر نے طلاق نہیں دی تو دوسرانکاح کیسے ہوا؟
جواب
صورت مسئولہ میں دوسرا نکاح سرے منعقد ہی نہیں ہوا ہے کیونکہ ایک شخص کے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسرے شخص سے نکاح نہیں ہوسکتا ،لہذا جب پہلے شوہر سے نکاح قائم ہے تو بیوی پہلے شوہر کی بیوی ہے اور دوسرا نکاح باطل اور کالعدم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

