بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران تعزیت کے لیے جانے کا حکم

سوال

جو  عورت  عدت میں ہو،  کیا وہ جنازہ میں یا فوتگی والے گھر جا سکتی ہےیا نہیں؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں عورت کے لیے عدت کے دوران جنازہ میں  یا فوتگی والے گھر جانا جائز نہیں ، گھر بیٹھ کر میت کے لیے ایصالِ ثواب کرے۔

در مختار میں ہے :

"(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (‌في ‌بيت ‌وجبت فيه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه".

(کتاب الطلاق،فصل فی الحداد،ج:3،ص:536،سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408100602
تاریخ04-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں