بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اشارے سے سجدہ کرنے والے کی امامت

سوال

 گاؤں میں ایک ہی امام صاحب ہیں،  ان کے علاوہ اس گاؤں میں کوئی بھی امامت کے قابل نہیں ہے  اور امام صاحب ایکسیڈنٹ کی وجہ سے رکوع پر تو قادر ہیں،  لیکن سجدہ اشارہ سے کرتے ہیں۔ تو کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب

اشارے سے سجدہ کرنے والے کی اقتدا  میں تندرست آدمی کی نماز درست نہیں ہوتی،لہذا اگر امام صاحب ایکسڈنٹ کی وجہ سے زمین پر سجدہ نہیں کرسکتے،صرف اشارے  سےسجدہ کرر ہے ہیں،تو ان کے پیچھے تندرست حضرات کی نماز نہیں ہوگی،لہٰذا مسجد انتظامیہ کو  چاہیے کہ جب تک امام صاحب امامت کے قابل  نہ ہوجائیں، ان کا نائب تلاش کرے یا  نمازی حضرات میں سے  کسی  باشرع آدمی کو امامت کے لیے  آگے کردیا کریں۔

الدر المختاروحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(و) لا (قادر على ركوع وسجود بعاجز عنهما) لبناء القوي على الضعيف.

(قوله بعاجز عنهما) أي بمن يومئ بهما قائما أو قاعدا، بخلاف ما لو أمكناه قاعدا فصحيح كما سيأتي. قال ط: والعبرة للعجز عن السجود، حتى لو عجز عنه وقدر على الركوع أومأ."

(باب الامامۃ،ج1،ص579،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408100596
تاریخ04-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں