لڑکی کا ابتسام نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
میں اپنی بیٹی کا نام ابتسام رکھنا چاہتا ہوں، کیا میں یہ نام رکھ سکتا ہوں ؟
جواب
بیٹی کا ابتسام نام رکھنا درست ہے ،البتہ اس معنی میں لڑکی کا نام بسامہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہے اور اس سے زیاد ہ بہتر یہ ہے کہ لڑکی کانام صحابیات رضی اللہ عنھن کے اسماء گرامی سے منتخب کرلیا جائے ۔
لسان العرب میں ہے :
"بسم: بسم يبسم بسما وابتسم وتبسم: وهو أقل الضحك وأحسنه. وفي التنزيل: فتبسم ضاحكا من قولها،
قال الزجاج: التبسم أكثر ضحك الأنبياء، عليهم الصلاة والسلام. وقال الليث: بسم يبسم بسما إذا فتح شفتيه كالمكاشر، وامرأة بسامة ورجل بسام".
(حرف المیم،فصل الباء 50/12 ط: دار صادر بيروت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

