بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علایا نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

علایا  کسی لڑکی کا نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ لفظِ "علایا"   عربی میں’’علایة‘‘ہے، اس کے آخر میں " الف " کے بجائے گول " ہ "  ہے، یعنی علایہ جس کا معنی ہے ،بلند جگہ،معنی کے اعتبار سے یہ نام اگر چہ درست ہے ، بہتر یہ ہے کہ صحابیات  یا نیک خواتین کے نام پر بچی کا نام رکھا جائے۔

التكملة والذيل والصلة للصغاني میں ہے:

"والعلاية: موضع. وكل موضع مرتفع علاية. و"علاية": مكان عالٍ."

(فصل العین، ج:6، ص:475، ط:دار الكتب)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408100523
تاریخ02-03-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں