بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میل عرفی کتنے کلو میٹر کا ہوتا ہے؟

سوال

ایک میل عرفی کتنے کیلومیٹر کا ہوتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایک میلِ شرعی کی مقدار ایک کلومیٹر، 828 میٹر اور 80 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔اور ایک میل انگریزی کی مقدار 1 کلومیٹر 609 میٹر اور 34 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

نیز شرعی احکامات کا اعتبار بھی ان ہی دو پیمانوں کے حساب سے ہے۔

فتاوى ہندیہ میں ہے :

"وأقرب الأقوال أن الميل وهو ثلث الفرسخ، أربعة آلاف ذراع، طول كل ذراع أربع وعشرون أصبعاً، وعرض كل أصبع ست حبات شعير ملصقة ظهر البطن".

 (کتاب الطھارۃ،الفصل الاول فی امور لابد منھافی التیمم، ج: 1، ص: 27، ط: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408100325
تاریخ28-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں