بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ورشا کا معنی

سوال

" ورشا"  نام کا مطلب بتادیں!

جواب

یہ لفظ  "وَرِش"  سے  صفت کا  صیغہ  "ورِشَہ"   (وَرِشَه)  کے وزن پر آتاہے،  جس کا ایک  معنٰی  چست و   چالاک  ہے،  اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھا جاسکتاہے، لیکن اس کا ایک معنٰی لالچی ہونا ہے،  اس لیے یہ نام نہ ہی رکھا جائے تو بہتر ہے۔

لسان العرب میں ہے: 

"(ورشا): و هو من الشهوة إلى الطعام لايكرم نفسه."

(لسان العرب، ج15، ص271، ط: دار إحیاء التراث، و کذا في القاموس الوحید، ص1837، ط: إدارة إسلامیات) 

 نام رکھنے کے حوا لے  سے  اسلا  می تعلیما ت یہ  ہیں  کہ  ایسا نام  رکھا جائے  جس کا معنی عمدہ ہو  یا انبیاءِ  کرام علیہم الصلا ۃ  و السلا م   اور  صحا بہ  کرام  رضوان اللہ علیہم  اجمعین  کے نا م پر ہو ،اور  ان بز رگ  ہستیوں کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب  کر کے  رکھنا باعث سعادت  وبر کت  بھی ہے ۔  فقط والله  اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144408100270
تاریخ27-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں