شانزے نام رکھنا
سوال
میں اپنی بھانجی کا نام شانزے رکھنا چاہتا ہوں؟
جواب
کسی عربی یا اردو لغت میں ’’شانزے‘‘ کا معنیٰ نہیں ملا، "شانزے لیزے" پیرس کا مشہور زمانہ ایونیو ہے، یہ نام رکھنے کے بجائےبھانجی کا نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھ لینا بہتر ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."
(کتاب الکراهیة،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة،ج5،ص362،ط؛دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

