بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاک جگہ پر نماز پڑھنا

سوال

میں  شہر سے4 میل  دور گاؤں  میں رھتاہوں   اور وہاں پر نماز پڑھنے کی جگہ  نہیں ہے،    تھوڑی جگہ ہے لیکن اس جگہ پر غیر مسلم کام کرتے ہیں،  وہاں  کبھی شراب بھی پیتے ہیں ،       مجھے شک ہے  کہ وہاں شراب گرتی  ہو گی ، اگر  وہ  جگہ سوکھی ہو  تو       کیا  میں وہاں نماز پڑھ سکتا ہوں،  نماز ہو  جاۓ   گی یا نہیں راہ نمائی  فرمائیں    ۔

جواب

محض  شک کی  بنیاد پر جگہ ناپاک شمار نہیں ہوگی، اگر ناپاکی گری بھی ہو، تو  جب جگہ خشک  ہو جائے اور ناپاکی کے  نشانات  ختم   ہوجائیں  تو زمین    پاک ہو جاتی ہے  ، وہاں نماز پڑھ سکتے  ہیں ۔

بدائع الصنائع  میں ہے:

"ولو أصابت النجاسة ‌الأرض فجفت وذهب أثرها تجوز الصلاة عليها عندنا."

(بدائع الصنائع،ج:1،کتاب: الطھارۃ، فصل: ما یقع بہ التطھیر  ،ص: 85،ط:دار الکتب  العلمیہ )

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407102451
تاریخ21-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں